لاہور،27جنوری(اے پی پی):چاول دنیابھر میں کھائے جانے والی غذاؤں میں سب مقبول غذا ہے یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں اس کی مختلف ڈشز بنائی جاتی ہیں ۔دنیا بھر کی طرح لاہور میں بھی چاولوں کو مختلف انداز میں پکایا جاتا ہے پر قدرت نے جو ذائقہ کشمیری دال چاول والوں کے ہاتھ میں رکھا وہ کوئی اور کم ہی بنا سکا۔
لوگوں کا رش اور بڑھتا ہوا ان کا کاروبار،اپنے عروج کی داستان سناتا نظر آتا ہے ۔