لاہور، 4 جنوری (اے پی پی): گورنر چوہدری محمد سرور سے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے پیر کو یہاں ملاقات کی ہے ۔ گورنر ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں دونوں جماعتوں کے درمیان اتحاد کے معاملات ،اپوزیشن کی سرگرمیاں اور باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث لائے گئے۔
اسپیکر اور گورنر کی ملاقات میں پارلیمانی امور پر بھی بات کی گئی۔











