ہیڈکوارٹر ہسپتال کوہلومیں عوام کو فوری طبی سہولیات کی فراہمی اطمینان بخش ہے :رکن صوبائی اسمبلی میر نصیب اللہ مری

78

کوہلو ,29جنوری (اے پی پی ):رکن صوبائی اسمبلی و ڈپٹی پارلیمانی لیڈر پاکستان تحریک انصاف میر نصیب اللہ مری نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوہلو کا دورہ کیا  کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور زیر علاج مریضوں کی عیادت کی۔میڈیکل سپرینڈنٹ ڈاکٹر اصغر مری نے رکن صوبائی اسمبلی کوڈی ایچ کیومیں طبی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر میر نصیب مری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم چور ڈاکوؤں کا گروہ ہے جو اپنی چوری بچانے کیلئے شور مچارہے ہیں پانامہ لیکس کے بعد براڈ شیٹ سے پاکستانی عوام کو معلوم ہوچکا ہے کہ کس طرح ملکی خزانے پر ہاتھ صاف کیا گیاعوامی مفادات کے حامل اجتماعی ترقیاتی منصوبوں کی فوری تکمیل ناگزیر بن چکی ہے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کوہلومیں عوام کو فوری طبی سہولیات کی فراہمی اطمینان بخش ہےعملہ کی ذاتی دلچسپی سے ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کئے جارہے ہیں،ڈائیلاسسز مشینوں کی فراہمی سے عوام کو جدید طبی سہولیات ان کے دہلیز پر میسر آنے کے حکومتی ثمرات تک رسائی کو یقینی بنانا تھا

میر نصیب اللہ مری نے پی ڈی ایم کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کی سیاست ختم ہوچکی  ہے سب چور ڈاکو اکٹھے ہوچکے ہیں جنہوں نے ملکی خزانے کو نقصان پہنچایا ہے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کا گھیرا تنگ کردیا گیا ہے چور اپنی چوری چھپانے نکلے ہیں مگر عمران خان کا وژن ہے کہ وہ ملک میں کرپشن کو ختم کرکے دم لیں گے۔ملک ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن ہے  حلقے میں صحت،تعلیم،پینے کے پانی،بجلی،سڑکیں سمیت دیگر بنیادی سہولیات کو عوام کے دہلیز پر پہنچانے کے لئے کوشاں ہیں ۔