یڈی ریڈنگ ہسپتال نرسنگ ہاسٹل کے کمرے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

83

پشاور، 7جنوری(اے پی پی): لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے نرسنگ ہاسٹل کے کمرے میں آج صبح اچانک آگ بھڑک اٹھی، جسکی وجہ ابتدائی اطلاعات کیمطابق  گیس لیکج بتائی جا رہی ہے۔

آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو1122 کی فائر ویکلز  جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دی گئیں، جنھوں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کردیا۔

ریسکیو1122 ترجمان کیمطابق آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم فائر فائٹرز نے پیشہ وارانہ طریقے سے 45منٹ  کے اندر آگ پر مکمل طور پر قابو پالیا اور بروقت کاروائی سے ہاسٹل کی عمارت کو مزید نقصان سے بچایا۔