تربیلا ڈیم کے پانچواں توسیعی منصوبہ پر کام کا آغاز ہمارے لئے ایک بڑاچیلنج تھا: فرید احمد مغل

318

ہری پور،09فروری  ( اے پی پی ): جنرل منیجر پراجیکٹ ڈائریکٹر تربیلا ڈیم فرید احمد مغل نے کہا ہے کہ تربیلا ڈیم کے پانچواں توسیعی منصوبہ پر کام کا آغاز ہمارے لئے ایک بڑاچیلنج تھا ۔جس کو اپنی تجربے و پیشہ ورانہ مہارت میں ماہر  ٹیم کی منحت کی بدولت  سے حاصل کر لیا ہے۔ رواں سال جون میں 1410 میگاواٹ بجلی کی پیداوار کے حامل اس منصوبے کی تعمیر کے کام کا  آغاز شروع کر دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی ریٹاٸرمنٹ کے موقع پر اپنے اعزاز میں واپڈا آفیسر کلب تربیلا کی جانب سے دیے جانے والے عشائیہ سے خطاب کے دوران کیا۔ جنرل منیجر تربیلا پاور ہاوس جمیل اختر، چیف انجنیئر تربیلا ڈیم سول شیخ عبدالمجید اور سیکرٹری آفیسر کلب منظر شہزاد نے بھی خطاب کرتے ہوئے جنرل منیجر تربیلا ڈیم فرید احمد مغل  کو انکی پیشہ ورانہ شاندار خدمات سرانجام دینے پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ جی ایم و پی ڈی تربیلا ڈیم فرید احمد مغل نے  کہا کہ کسی بھی ٹارگٹ کو حاصل کرنے کے اچھی و ماہر ٹیم کا ہونا ضروری ہوتا ہے ۔ کیونکہ اچھی ٹیم کی بدولت ہی ہم اپنے مقاصد حاصل کر سکتے ہیں اور چینلجز کا مقابلہ کرتے ہیں ۔ آج اللہ تعالی کے فضل وکرم سے اچھی پیشہ ورانہ مہارت میں ماہر و تجربے کار ٹیم کی بدولت ہم نے تربیلا ڈیم کے پانچواں توسیعی منصوبہ جس سے 1410 میگاواٹ بجلی حاصل ہو گی اور یہ منصوبہ تین سال کے عرصہ میں مکمل ہو گیا کی تعمیر کا کام شروع کروانے کا بڑا ٹارگٹ حاصل کر لیا ہے انشاءاللہ آللہ تعالی کے فضل وکرم سے جون تک اس کی تعمیر کا کام شروع کر دیا جائے گا۔ جو ایک بجلی کی پیداوار کا میگا پراجیکٹ ہے۔انہوں نے اس پر تمام ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا جن نے ان کے ساتھ مل کر اچھی ورکنگ رییشن شپ کے تحت انکی بھر پور طریقہ سے معاونت کی ہے۔ اور پیشہ ورانہ امور میں تعاون کرتے رہیے ہیں ۔