سیالکوٹ؛ضمنی الیکشن کے روز دو افراد کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا

108

سیالکوٹ،21فروری(اے پی پی):ضمنی الیکشن کے روز دو افراد کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان سیالکوٹ پولیس شاہد محمود کے مطابق ضمنی الیکشن کے روز گاؤں گوئندکے تھانہ بمبانوالہ میں دو افراد ساجد اور ذیشان کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والے مرکزی ملزم حمزہ بٹ کوایس ڈی پی او ڈسکہ سرکل اور ایس ایچ او تھانہ بمبانوالہ پر مشتمل ٹیموں نے گرفتار کر لیا ہے جبکہ دو ملزمان خالد باگڑی اورجاوید بٹ نے  27 فروری  تک عبوری ضمانت کروا رکھی ہے۔ ترجمان سیالکوٹ پولیس نے بتایا کہ بقیہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔