شہریوں کی شکایات پر کمشنر ملتان کا لوہا مارکیٹ میں انسداد تجاوزات آپریشن کا حکم

36

ملتان، 23 فروری(اے پی پی ): سپرٹنڈنٹ میٹروپولیٹن کارپوریشن فاروق خان نے آپریشن کی قیادت کرتے ہوئے آپریشن کے دوران سڑک پر رکھی لوہے کی پیٹیاں، الماریاں، صندوق ضبط کرلیے انسداد تجاوزات اسکواڈ سے بدتمیزی پر تھانہ حرم گیٹ میں استغاثہ جمع کرادیا گیاہے کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا کسی شہری کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں ۔جاوید اختر محمود نے کہا حرم گیٹ لوہا مارکیٹ میں تجاوزات سے شہریوں کو شدید اذیت کا سامنا ہےکمشنر نے کہا کہ تاجر اپنا مال دوکان کی حدود سے باہر نکالنے سے گریز کریں اور کہا لوہا مارکیٹ میں تجاوزات بارے سیٹیزن پورٹل پر شکایات موصول ہورہی تھیں جاوید اختر محمود نے کہا لوہا مارکیٹ کی منتقلی بارے پلان پر کام ہورہا ہے۔