ملتان: یوم یکجہتی کشمیرپر  چائلڈ پروٹیکشن  بیورو کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

62

ملتان ، 05فروری(اے پی پی ): یوم یکجہتی کشمیر پر چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کے زیر اہتمام کشمیری بہن بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لئے ریلی کا انعقاد کیا گیا،  ریلی کی قیادت ڈسٹرکٹ آفیسر چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو عرفان فرید نے کی ریلی میں چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو میں رہائش پذیر بچوں اور سٹاف نے شرکت کی ۔

بچوں نے کشمیریوں کے حق خوداریت، آزادی اور کشمیری بہن بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لئے نعرے لگائے۔

اس موقع پر  ڈسٹرکٹ آفیسر عرفان فرید نے کہا کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔