ملتان :یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ریلی اور سیمینار کا انعقاد

49

 

ملتان، 5فروری)اے پی پی): یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام جنوبی پنجاب  میں ریلی اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ریلی کی قیادت وزیر توانائی پنجاب، ڈپٹی کمشنر عامر خٹک اور ممبر کشمیر کمیٹی ندیم قریشی نے کی اور کورآرڈنیٹر برائے وزیر اعلیٰ پنجاب جاوید اختر انصاری،ایم پی ایز سلیم لابر،سبین گل ، خالد جاوید وڑائچ بھی ہمراہ تھے۔

 وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کے بغیر برصغیر کی تقسیم کا ایجنڈا نامکمل ہے ، اقوام متحدہ نے کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دیا تھاکشمیر کے مسلے پر اقوام عالم کی خاموشی  بے حسی کی انتہا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجود حکومت  کشمیر  ایشو کو پوری دنیا میں اجاگر کیا ہے،کشمیر ایشو پر فاشسٹ مودی کو بے نقاب کرنے پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کہا  کہ لائن آف  کنٹرول پر جان کی قربانی دینے والے پاک فوج کے مجاہدوں کو سلام پیش کرتے ہیں اور کہا کشمیری اپنے خون آزادی کی تاریخ رقم کررہے ہیں۔

 پارلیمانی سیکرٹری ندیم قریشی نے کہا کہ مظلوم کشمیری پوری دنیا کا ضمیر جھنجھوڑ رہے ہیں اور کہا کہ  کشمیر کی وجہ سے پاکستان اور انڈیا جنگ کے دہانے پر کھڑے ہیں کشمیر میں کشمیریوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلا جارہاہے اور کہا کہ   انڈین آرمی نے پوری کشمیری قوم کو 550 دنوں سے گھروں میں قید کررکھا ہے۔

 ایم پی اے جاوید اختر انصاری نے کہا کہ   انڈین فوج طاقت کے بل بوتے پر کشمیروں سے آزادی کا حق نہیں چھین سکتی ۔ ایم پی اے سلیم لابر نے کہا کشمیریوں کی آزادی کا سورج ضرور طلوع ہو گا ۔ ایم پی اے سبین گل نے کہا کہ موجود حکومت نے پوری میں انڈیا کا فاشسٹ چہرہ بے نقاب کیا ہے۔ ایم پی اے خالد جاوید وڑائچ نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ اے ڈی سی جی قمرالزمان قیصرانی نے کہا کشمیری قوم آزادی کی اس جنگ میں تنہا نہیں ہے ۔

اے سی سٹی عابدہ فرید نے کہا کشمیریوں کی آزادی ان کے دروازے پر دستک دے رہی ہےریلی رضا ہال سے شروع ہو کر کچہری چوک پر اختتام پذیر ہوئیریلی سے قبل رضا ہال میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے سیمینار بھی منعقد ہوا سیمینار میں مقررین نے کشمیریوں کی آزادی کے لئے قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا مقررین نے کشمیریوں پر انڈین فوج کے جبر اور ظلم کی بھر پور مذمت کی۔

سرکاری افسران، وکلاء، علماء، خواتین، بچوں اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد میں شریک ہو ئے شہریوں نے”کشمیر بنے گا پاکستان” اور “کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے” کے بینر اٹھا رکھے تھے۔