پاکستانی قوم اپنے کشمیری  بھائیوں کی حمایت کرتے رہیں گے: اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد میاں زبیر

64

شجاع آباد، 05 فروری )اے پی پی ): اسسٹنٹ کمشنر میاں زبیر نے یوم یکجہتی کشمیر ریلی کی قیادت کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کے نام نہاد چیمپین مقبوضہ وادی میں بے گناہ کشمیری بچوں ، خواتین اور مردوں پر بھارتی مظالم ڈھائے جانے کی فریاد ان سنی کر رہے ہیں لیکن پاکستانی اپنے بھائیوں کی حمایت کرتے رہیں گے ۔

 اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کے مسلمانوں کے خلاف بھی دہشت گردی کی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے تو دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی کا آغاز کیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام کشمیر کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔

 انہوں نے  کہا کہ مغرب اور امریکہ پر بھی زور دیا کہ وہ دوہرے معیار کو ترک کریں اور مسئلہ کشمیر پر اصولی موقف اپنائیں، میونسپل کمیٹی اور دیگر محکموں کے ملازمین نے بھی اس موقع پر مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کئی دہائیوں پرانے مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے سنجیدہ کوششیں کرے۔

 انہوں نے کہا کہ  مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کے ظلم و بربریت کی مذمت کی اور کہا کہ کشمیری عوام کو ان کا حق خودارادیت دلوانے کیلئے ہر طرح کی حمایت جاری رہے گی۔ ریلی کے آغاز سے اختتام تک کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کےترانے بھی چلائے گئے۔