پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی  پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے لیے کراچی پہنچ گئے

118

کراچی، 13 فروری ( اے پی پی):  پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے لیے کراچی پہنچ گئے۔

اپنے ایک ویڈیو پیغام میں ڈیرن سیمی نے پاکستانی مداحوں کو سلام کہا  اور ایک بار پھر پاکستان سپر لیگ اور پشاور زلمی کا حصہ بننے پر  خوشی کا اظہار کیا۔

ڈیرن سیمی نے کہا کہ بطور کوچ ایک بار پھر پشاور زلمی کا حصہ بننے پر پرجوش ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ کو انجوائے کریں لیکن ماسک پہن کر اپنی اور سب کی احتیاط بھی کریں۔