پشین  ؛ یوم یکجہتی   کشمیر کے سلسلے میں بلوچستان عوامی پارٹی کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

98

پشین،06فروری(اے پی پی ):  یوم یکجہتی   کشمیر کے سلسلے میں بلوچستان عوامی پارٹی کے زیر اہتمام عسکری کرکٹ گراونڈ پشین سے بلوچستان عوامی پارٹی صوبائی نائب صدر سابق صوبائی وزیر اسفندیار خان کاکڑ کی قیادت میں ایک بڑی ریلی نکالی گئی، ریلی کے شرکاء نے شہر کے مختلف شاہراہوں پر گشت کیا۔

اس موقع پرکشمیریوں اورپاک فوج کے حق  میں    شدید نعرے بازی کی گئی   ، ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں    پلے کارڈ اور بینزز  اٹھا    رکھے تھے، ریلی مین  چوک پر احتجاجی جلسے کی شکل اختیار کرگئی اور کشمیریوں کے حق میں  فلک شگاف نعروں سے گونجھ اٹھی۔

 اس موقع پر بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی نائب صدر سابق صوبائی وزیر اسفندیار خان کاکڑ ، حلقہ پی بی 20 پشین تھری بلوچستان عوامی پارٹی کے  نامزد امیدوار عصمت اللہ ترین ،حاجی حبیب ترین ،شمس اللہ کاکڑ، ملک سرورخان کاکڑ  اور دیگر  نے  خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں بھارتی ظلم وبربریت ناقابل برداشت ہے،  پاکستان کے عوام قومی جذبے سے سرشار ہوکر  اپنے   پاک فوج کے ساتھ ہے اور کشمیر آزادی کیلئے کمربستہ   ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کا   بچہ بچہ کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اور پاکستان کے غیور عوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے  ہیں   اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیاجائے گا۔

انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام کا دل پاکستان کیساتھ   دھڑکتا ہے،  کشمیری عوام پر مظالم افسوسناک ہے، پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے  ہیں ،  کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔انہوں نے گزشتہ روز کوئٹہ اور سبی میں ہونے والے بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ  شہداء کشمیر کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، شہداء کالہو ضروررنگ لائے گا،  کشمیر بھارتی تسلط سے آزاد ہوکر جلد پاکستان کا حصہ بن جائے گا۔