ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پی ٹی آئی کے مرحوم ورکر کے لواحقین کے لئے 10 لاکھ روپے اور نوکری کا اعلان کر دیا

81

سیالکوٹ 21فروری(اے پی پی): وزیر اعلی کی معاون خصوصی برائےاطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے حکومت پنجاب کی طرف سے پاکستان تحریک انصاف کے مرحوم ورکر کے لواحقین کے لیے 10 لاکھ روپے مالی امداد اور نوکری کا اعلان کر دیا۔

اتوار کو ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے موضع گوئندکے میں ضمنی الیکشن کے روز ہونے والی فائرنگ کے نتیجےجاں بحق ہونے والے پی ٹی آئی کے کارکن حافظ ماجد کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور مرحوم کے بلندی درجات کی دعا کی۔ اس موقع پر انہوں نےکہا کہ مریم نواز کے اقتدار کی ہوس کی وجہ سے دو قیمتی جانیں ضائع ہوگیئں۔متاثرہ خاندان کو ہر طرح کا قانونی تحفظ فراہم کیا جائے گا۔