آئی ٹی ایف ورلڈ جے فائیو جونیئر ٹینس چیمپئن شپ 2021  جاری ، چوتھے روز  لڑکیوں کے سنگلز اور ڈبلز،لڑکوں کے سنگلز کے مقابلے ہوئے

153

اسلام آباد، 04جنوری  ( اے پی پی): پاکستان ٹینس فیڈریشن کے تحت آئی ٹی ایف ( انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن ) ورلڈ جے فائیو جونیئر ٹینس چیمپئن شپ 2021 کے چوتھے روز لڑکیوں کے سنگلز اور ڈبلز اور لڑکوں کے سنگلز کے مقابلے ہوئے۔

لڑکوں کے سنگل کوارٹر فائنل کے مقابلوں میں روس کے ڈمٹری، روس کے آنررے، تعکی کے برتان اور سوئٹزرلینڈ کے سیم کڈ نے میچ جیت لیے۔لڑکیوں کے سنگلز کوارٹر فائنل میں روس کی ماریہ پخینہ، لہڑیا لاسکووا، ماریہ ماسیان سکائی اور برطانیہ کی ایمان خان نے فتح حاصل کی۔ لڑکیوں کے ڈبلز سیمی فائنلز میں ایمان خان/آلیہ روبیو اور تمارا ارماکووا/ماریہ پوخینہ کی جوڑی فاتح قرار پائی۔

آئی ٹی ایف ورلڈ جے فائیو جونیئر ٹینس چیمپئن شپ اسلام آباد میں 13 فروری تک جاری رہے گی۔