احمدپورشرقیہ،05 فروری (اے پی پی(:یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ریسکیو 1122 کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی،ریلی کی قیادت ڈی ایس پی موٹروے ایوب لودھی نے کی۔اس موقع پر ریسکیو 1122 کے جوانوں نے ہاتھوں میں بینرز اور پینا فلیکس اٹھا کر کشمیریوں کے حق میں نعرے بھی لگائے گئے۔
ڈی ایس پی موٹروے نے کہا کہ پوری قوم کی طرح ریسکیو 1122 بھی کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے ۔انہوں نے کہا کہ کشمیری بھائی ہمارے جسم کا حصہ ہیں،بہت جلد کشمیری بھائیوں کی جدوجہد رنگ لانے والی ہے۔