اوباڑو، گھوٹکی، میرپور ماتھیلو میں کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی گئی

89

 

گھوٹکی، 5فروری(اے پی ): ملک بھر کی طرح اوباڑو، گھوٹکی، میرپور ماتھیلو میں بھی کشمیری بھائیوں  سے اظہار یکجہتی کے لئے مختلف سیاسی سماجی تنظیموں کی جانب سے ریلیاں نکالی گئی ۔اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے کشمیر بنے گا پاکستان پاک فوج زندہ آباد کے فلک شگاف نعرے بازی کی۔

 پاکستان ملک فاؤنڈیشن صوبہ سندھ  کے صدر سیٹھ ملک محمد اقبال اور ملک اتحادفاٶنڈیشن اوباڑو کے صدر نزیر احمد ملک نے  شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت  نے پچھلے 70سالوں سے کشمیر کو متنازعہ علاقہ بتا کر جبری طور پر کشمیر پر قبضہ کرکے کشمیری عوام پرظلم ڈھاۓ جارہے ہیں اور مظلوم بیگناہ کشمیری بھائیوں  کا قتل عام کرکے خون بہایا جارہے ہے جس کی ہم سخت الفاظ میں مزمت کرتے ہیں اورآج 5 فروری یوم یکجہتی  کشمیر کے دن پر بھارتی حکومت اور شر پسند مودی کو یہ پیغام دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  کشمیر ہماری شہ رگ ہے کشمیر پاکستان کا حصہ تھا اور رہے گا پاکستان کی 22کروڑ عوام پاک فوج کے شانہ با شانہ کھڑی ہے اور وہ  دن دورنہیں جب کشمیر میں پاکستان کا جھنڈا سر بلند ہوگا اور ہم عالمی ادارا برائے انسانی حقوق کی تنظيموں سے مطالبہ کرتے ہیں کشمیر میں جاری بھارتی فوج کی ظلم بربریت کو فلفور بند کرایا جاۓ اور کشمیری عوام کو ان کے حقوق دیے جائیں۔