اوکاڑہ؛ نجی سکول اور ریسکیو 1122 کے اشتراک سے پولیو خاتمہ مہم کے سلسلہ میں منی میرا تھن ریس کا انعقاد

196

  اوکاڑہ،20فروری(اے پی پی):نجی سکول اور ریسکیو 1122 کے اشتراک سے پولیو کے خاتمہ کی مہم کے سلسلہ میں منی میرا تھن ریس کا انعقاد کیا گیا، ریس ریسکیو آفس سے شروع ہوئی اور پانچ کلو میٹر  فاصلہ کے بعد اختتام پذیر ہوئی۔

 میرا تھن ریس میں مختلف سکولوں کے بچوں نے شرکت کی،منی میراتھن ریس میں       ایم سی سکول کے عثمان یوسف نے پہلی پوزیشن حاصل کی، عطا مصطفی نےدوسری جبکہ حسنین نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

 منی میرا تھن میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس طاہر امین، ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالمجید نے شرکت کی۔ منی میرا تھن کامیابی سے ہمکنار کروانے پر ریسکیو انچارج ظفر اقبال نےانتظامیہ کاشکریہ ادا کیا۔