اوکاڑہ،05 فروری(اے پی پی ):تھانہ اے ڈویژن پولیس نے مخبر کی اطلاع پراوکاڑہ کے معروف محبوب عالم چوک سبزی منڈی کے قریب جوا کھیلنے والے 20 کے قریب جواری رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیے۔ ملزمان بدنام زمانہ جوئے کے اڈہ پر تاش پرجواء کھیل رہے تھے انھیں جوئے کی رقم سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔