اوکاڑہ۔03فروری(اے پی پی)ضلع کونسل اوکاڑہ میں صوبائی سطح کے منصوبے جہیز فنڈز کی تقریب تقسیم کا انعقادہوا جس میں
جہیز فنڈز کی مد میں بارہ لاکھ کی رقم صوبائی وزیر برائےفشریز سید صمصام بخاری نےمستحقین میں تقسیم کی۔
جہیز فنڈز کے چیک بیت المال کے ذریعے سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کےتعاون سے دئیے گئےصوبائی وزیر سیدصمصام بخاری نے کہا کہ مخلوق خدا کو راضی کرنا ہمارا مشن ہے، اورصوبائی گورنمنٹ کی جانب سے ضلع بھر کے لئیے بہت جلد ایک بہت بڑے بیکج کا اعلان کیا جا رہا ہے۔
سیدصمصام بخاری نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان نےپورے پاکستان میں سب سے پہلے ساہیوال ڈویژن کے لئیے فری ہیلتھ انشورنس کا انعقاد کیا جو کہ بہت بڑا اقدام ہے۔
تقریب میں ڈپٹی کمشنر عامر عقیق ڈی پی او فیصل شہزاد ، چوہدری ابرار ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئرتحریک انصاف کےضلعی صدر سید عباس رضوی، مقامی رہنما اور ٹکٹ ہولڈرسلیم صادق کے علاوہ سول سوسائٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔