اوکاڑہ11فروری(اے پی پی): تھانہ صدر اوکاڑہ پولیس کےایس ایچ او عزیز احمد چیمہ اور پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 4 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔
ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران ڈکیتی کی متعدد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا۔ گرفتار ڈاکوؤں میں عثمان، فہیم، علی حسنین اور عرفان نامی شامل ہیں ۔ تفتیش کے دوران ملزمان سے بھاری مقدار میں مال مسروقہ کی ریکوری کی توقع ہے ۔