بورےوالا؛ کیمیکل سے دودھ تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ، ایک ہزار لیٹر مضر صحت دودھ برآمد

71

بورےوالا، یکم  فروری (اے پی پی ):نواحی گاوں 251 ای بی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کا بناسپتی گھی،یوریا کھاد،خشک پاوڈر اور کیمیکل کی مدد سے جعلی دودھ تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر موقع سے ایک ہزار  لیٹر مضر صحت جعلی دودھ برآمد کر کے اسے موقع پر ہی تلف کر دیا۔

 ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق  مضر صحت اجزاء سے تیار ہونے والا محلول مصنوعی طریقہ سے جعلی دودھ بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا اور دودھ کی سٹوریج کے لیے بنائے گئے چلر میں پانی کی کافی مقدار بھی پائی گئی۔

 کیمیکل کی مدد سے تیار ہونے والا مضر صحت دودھ بورےوالا شہر اور پنجاب کے دیگر شہروں میں فروخت کے لیے لیجایا جاتا تھا اور یہ غیر قانونی کاروبار کافی عرصہ سے کیا جارہا تھا، جعلی دودھ کی تیاری اور فروخت کرنے پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔