بین الاقوامی میری ٹائم کانفرنس ،امیر البحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے غیر ملکی وفود کی ملاقاتیں

106

اسلام آباد،15فروری  (اے پی پی):بین الاقوامی میری ٹائم کانفرنس کے آخری روز امیر البحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے غیر ملکی وفود  نے ملاقاتیں کیں جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور مشترکہ میری ٹائم چیلنجز پر گفتگو کی گئی۔

 ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ا   میر البحر سے ایرانی بحریہ کے جنوبی فلیٹ کمانڈر اور عراق کے نیول آپریشنز سینٹر کے ڈائریکٹر،  نائجیرین بحریہ کے ڈپٹی ہائڈروگرافر اور فلسطینی بحریہ کے ایریا کمانڈر نے بھی ملاقاتیں کیں۔

 امیرالبحر نے ساتویں بین الاقوامی میری ٹائم مشق امن میں شرکت پر مہمان وفود کا شکریہ ادا کیا ۔