پشاور،8 فروری(اے پی پی): ترجمان ٹرانس پشاور محمد عمیر نے کہا ہے کہ بی آر ٹی پشاور کیلئے 30 نئی بسیں چین سے پاکستان کیلئے روانہ کردی گئی ہیں جو کچھ ہی دنوں میں پہنچ کر فلیٹ میں شامل کردی جائینگی۔
ترجمان کے مطابق 18 میٹر کی ان 30 نئی بسوں کو ایکسپریس روٹ سمیت دیگر روٹس پر چلایا جائے گا جن میں 3750 مسافر بیک وقت سفر کرسکیں گے۔
ترجمان ٹرانس پشاور نے مزید کہا کہ 30 نئی بسوں کی آمد کے بعد بی آر ٹی پشاور میں بسوں کی مجموعی تعداد 158 ہوجائے گی اور ان سے شہریوں کو ترجیحی بنیادوں پر بہترین سفری سہولت فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔