تحریک انصاف سندھ کے صدر اور سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کا پریس کانفرنس سے خطاب

256

کراچی 9  فروری ( اے پی پی): تحریک انصاف سندھ کے صدر اور سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر قانونی دولت بچانے کے لیے پی ڈی ایم اے کی مہم جاری ہے سندھ کے عوام کو بلاول بھٹو زرداری بتائیں کے جلسے میں عوام کو لانے کے لیے بریانی زردہ اور ٹرانسپورٹ کا خرچہ کہاں سے پورا کیا جارہا ہے تیرہ سال سے سات ہزار آٹھ سو اسی ارب سندھ حکومت کے پاس آئے عوام کے لیے کتنا لگایا سندھ حکومت عوامی ایشوز کو پس پشت ڈال کر صرف رشوت کا بازار سجا رہی ہے من پسند افراد کو نوازنے کے لیے قانون سازی کی جا رہی ہے عمران خان صاحب سے ان کی مخالفت بھی یہی ہے کہ وزیر اعظم انہیں ریلیف نہیں دے رہے ہیں۔ این آر او کے لیے تڑپ رہے ہیں پر ہم نہیں دیں گے سینیٹ کے انتخابات اوپن بیلٹ پر کروانا جمہوری تقاضوں سے ہم آہنگ ہے پر یہ اخلاقی سیاست کے بجائے ہارس ٹریڈنگ کے قائل رہے ہیں۔