جہانیاں، 22 فروری (اے پی پی ): خانیوال کی تحصیل جہانیاں کے نواحی گاؤں میں روحانی بزرگ حضرت مردان شاہ بخاری کے78 واں سالانہ عرس کے موقع پر نیزا بازی کے دلچسپ مقابلے ہوئے جس میں پنجاب بھر سے تقریباً 90 گھوڑا سواروں نے حصہ لیا ، نیزا بازی کے یہ مقابلے قطبیہ ابرار کلب کے اہتمام سے کیا گیا۔ 78 واں مردان شاہ بخاری کے سالانہ عرس پر نیزا بازی کے علاوہ فٹبال، کبڈی ،بیل دوڑ کے دلچسپ مقابلہ جات بھی کرائے گئے۔
مقابلے میں شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور خوب لطف اندوز ہوئے ۔ آخر میں نیزا بازی میں حصہ لینے والے کلب کو انعامات سے بھی گیا، نیزا بازی کے مقابلے میں پہلی اور دوسری پوزیشن خانیوال ریڑنگ کلب اور الحسین ریڈنگ کلب نے حاصلِ کی اور تیسری پوزیشن سلطنیہ اعوان کلب دربار حق باؤ نے حاصلِ کی۔