جہلم، 06فروری(اے پی پی):جہلم میں کورونا ویکسین لگانے کی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال ،ایم پی اے چوہدری ظفر اقبال، میڈیکل سپرٹنڈنٹ ڈاکٹرفاروق احمد بنگش نے ویکسینیشن کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال نے کہا کہ کورونا وائرس کی ساڑھے اٹھ سو ویکسین موصول ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سول اسپتال، ٹی ایچ کیو سوہاو، ٹی ایچ کیو پی ڈی خان میں بھی ویکسین سنٹرز قائن کردیے گئے ہیں۔