اسلام آباد،فروری (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں اقلیتی برادری کو مساوی شہری حقوق حاصل ہیں، حکومت اقلیتوں کے تحفظ اور انکے حقوق کی فراہمی کیلئے اقدامات کرتی رہے گی۔
بدھ کو یہاں ایوان صدر میں اقلیتی برادری کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت کا کہنا تھا کہ اقلیتوں نے ہر شعبہ زندگی میں پاکستان کی تعمیر وترقی میں نمایاں خدمات سرانجام دی ہیں، دستورِ پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی یقین دہانی کرائی گئی ہے، حکومت اقلیتوں کے تحفظ اور انکے حقوق کی فراہمی کیلئے اقدامات کرتی رہے گی۔
اس موقع پر وفد نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے حکومتی اقدامات کو سراہا اور اقلیتوں کے مسائل کے بارے میں صدر کوآگاہ کیا۔