رحیم یار خان ؛وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ضلعی ہیڈ کواٹر سمیت تما م  تحصیلوں میں ریو نیو خدمت سروسز کا انعقاد

71

رحیم یار خان،یکم   فروری (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ضلعی ہیڈ کواٹر سمیت تما م  تحصیلوں میں ریو نیو خدمت سروسز کا انعقاد کیا  گیا ، ضلعی ہیڈ کواٹر پر ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی سربراہی میں ریونیو سے متعلق عوامی شکایات سنی گئیں۔

ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا کہ زمینوں سے متعلق عوامی مسائل کے حل کیلئے ہر ماہ کے پہلے ورکنگ دن  پر ریونیو سروسز فراہم کی جاتی ہیں،ایک ہی مقام پر ریونیو سے متعلق عوامی مسائل سن کو فوری حل کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈومیسائل، فرد، رجسٹری، انکم ٹیکس سرٹیفکیٹ کے اجراء سمیت ریونیو سے متعلق مسائل موقع پر حل کئے جا رہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا کہ حکومتی اقدام کی بدولت شہریوں کے اراضی و املاک سے متعلقہ مسائل تیزی سے حل ہو رہے ہیں،ریونیو عوا می خدمت سروسز کے حصول کے لئے ضلع بھر میں 1723افراد نے رجوع کیا۔انہوں نے کہا کہ 1659شہریوں کی درخواستوں کو موقع پر ہی نمٹا دیا گیا جبکہ64محکمانہ جانچ پڑتال کے مراحل میں شامل ہیں،مختلف محکمانہ جانچ پڑتال میں شامل درخواستوں کی مکمل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔