ساہیوال،16فروری(اے پی پی):سرکاری زمین پر تجاوزات کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی جاری مہم کے دوران ایک روز میں 13کنال اراضی واگزار کرائی گئی جس کی کل مالیت 24کروڑ74لاکھ روپے سے زائد ہے۔
ڈپٹی کمشنر بابر بشیر کی ہدایت پر جاری مہم کے دوران اسسٹنٹ کمشنر سرمد حسین نے بہاری کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے 7کنال اراضی قابضین سے واگزار کرا لی جس میں مسجد کی جگہ اور گرین ایریا بھی شامل ہے، واگزار کرائی گئی اس اراضی کی قیمت9کروڑ57لاکھ روپے ہے۔
ایک دوسری کارروائی میں اسسٹنٹ کمشنر نے کامرس کالج روڈ پر 6کنال قیمتی اراضی پر تعمیر کی گئی دوکانیں مسمار کرکے جگہ واگزار کرائی جس کی مالیت قیمت15کروڑ17لاکھ روپے سے زائد لگائی گئی ہے۔