سندھ میں گورنر راج نہیں لگ رہا ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ باہمی احترام کی فضا پیدا ہو ،گورنر سندھ عمران اسماعیل

69

   کراچی،22 فروری (اے پی پی) :گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن نمائندوں کے ساتھ سندھ پولیس کا رویہ جانبداری پر مشتمل ہے حلیم عادل شیخ کو جیل کسٹڈی میں تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے آئی جی سندھ بے بس ہیں یا اداکاری کر رہے ہیں جان بوجھ کر 7ATA کی دفعہ لگائی جا رہی ہے جیلر کورٹ کے آرڈر کو رد کر رہا ہے پی ایس 88 کے الیکشن کو سندھ حکومت نے انا کا مسئلہ بنایا ہوا ہے کیا سندھ حکومت یہ چاہتی ہے کہ کوئی بھی الیکشن نہ لڑے وزیر اعظم کو پوری صورتحال سے آگاہ کیا ہے اور آئی جی سندھ کو ہٹانے کی درخواست کی ہے ہمیں پولیس کے لیے اور قانون کی حکمرانی کے لیے آئی جی سندھ چاہیے کسی کی ذاتی ملازمت کے لیے نہیں چاہیے ریاست سے وفاداری کریں آپ ریاست کے ملازم ہیں وفاق اپنے قانونی اقدامات لینے کا حق رکھتا ہے پولیس قانون کے رستے پر چلے فریق نہ بنے۔