سکھر؛ آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں پیپلز پارٹی کے رہنما اعجاز جکھرانی کی ضمانت میں ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی

66

 سکھر،17 فروری ( اے پی پی ): سندھ ہائی کورٹ سکھر بنچ نے مشیر جیل خانہ جات اعجاز جکھرانی کی ضمانت میں ایک ماہ کی توسیع کردی ہے۔ہائی کورٹ سکھرکے جسٹس آفتاب احمد اور جسٹس فہیم احمد صدیقی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے پیپلز پارٹی کے رہنما صوبائی وزیر جیل خانہ جات اعجاز جکھرانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کی۔

ریفرنس میں ملزم اعجاز جکھرانی اور لبنیٰ فرحد فراز عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت عدالت نے ان کی ضمانت میں توسیع کی درخواست پر بھی سماعت کی۔

وکلا کے دلائل کے بعد عدالت نے اعجاز جکھرانی اور لبنیٰ فرحد کی ضمانت میں 16 مارچ تک توسیع کردی۔

واضح رہے کہ اعجاز جکھرانی سمیت پانچ افراد پر 74 کروڑ کا آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس دائر ہے۔ باقی تین ملزمان عبدالرزاق بہرانی ، عباس جکھرانی اور سردار ظہیر زیر حراست ہیں۔