سکھر:سندھ فوڈ اتھارٹی کا شکارپور سوئیٹ کے گودام پر چھاپہ، غیر معیاری اور زائدالمیعاد اشیاء برآمد

81

سکھر،17 فروری ( اے پی پی ): سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے شکارپور سوئیٹ کے گودام پر چھاپہ مارا کر غیر معیاری اور زائدالمیعاد اشیاء برآمد کر لی ہے اور  شکارپور سوئیٹ پر 2 لاکھ جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی عائشہ جونیجو کا کہنا ہے کہ مائکرو ٹاور کے پاس واقع شکارپور سوئیٹ کے گودام پر چھاپہ مارا گیا جہاں سے انتہائی پرانی اور زائدالمیعاد اشیاء ، مٹھائیاں اور بدبودار کیک برآمد کئے گئے۔گودام مالک پر دو لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔