سکھر،17 فروری ( اے پی پی ): سکھرمیں کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ پہنچا دی گئی ہے۔سکھر میں قائم پاکستان کے سب سے بڑے کورنٹائن سینٹرلیبر کالونی میں ویکسین کو اسٹور کیا گیا ہے۔
وفاقی حکومت نے سندھ کے مختلف شہروں میں کورونا ویکسین پہنچانے کا سلسلہ تیز کردیا ہے۔اس سلسلہ میں سکھرمیں ویکسین کی پہلی کھیپ پہنچا دی گئی ہے۔پہلے مرحلے میں فرنٹ لائن پر کام کرنے والے میڈیکل عملہ کو ویکسین لگائی جائےگی۔
سکھر سمیت سندھ کے ڈویزنل ہیڈ کواٹرز میں کوروناویکسین کی پہلی کھیپ پہنچائی گئی ہے ، ان میں لاڑکانہ، نوابشاہ، حیدرآباد اور سکھر شامل ہیں۔سکھر کو فراہم کی گئی ویکسین کی تعداد 2500 ڈوز ہے۔