سکھر،22 فروری ( اے پی پی ): خیرپور پولیس نے جیل روڈ کے قریب سنیپ چیکنگ کے دوران تین منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، ملزمان کے قبضہ سے بھاری تعداد میں شراب کی بوتلیں برآمد کی گئی ہیں۔
گرفتار منشیات فروش ملزمان میں سجاد لاشاری، حب علی لاشاری اور فضل شاہ شامل ہیں، جن کے قبضے سے 60 بوتلیں شراب برآمد کی گئیں جبکہ مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔