سیاست عبادت سمجھ کررہے ہیں،اپنے اصول،ملک کی بقاء، قانون کی بالادستی اورعوام کی فلاح وبہبود پر سمجھوتہ کیا ہےنہ کبھی  آئندہ کریں گے:  سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصر

82

صوابی۔14فروری  (اے پی پی):سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرنے کہاہے کہ سیاست عبادت سمجھ کررہے ہیں،اپنے اصول،ملک کی بقاء، قانون کی بالادستی اورعوام کی فلاح وبہبودپر سمجھوتہ کیا ہےنہ کبھی  آئندہ کریں گے موجودہ حکومت بدعنوانی کیخلاف مینڈیٹ لیکرآئی ہے،سینٹ انتخابات کے دوران ووٹ بیچنے والوں کیخلاف بالکل سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا،،زندگی بھرقوم کی عزت اوروقارکیلئے علم بلندکیاہے اورآئندہ بھی کرتے رہیں گے۔ سینٹ میں ووٹ چھپانے کی روش ختم ہونی چاہئے تاکہ عوام کے سامنے دودھ کادودھ اورپانی کاپانی ہوجائے،ماضی میں لوگوں نے اپنے ضمیرکاسوداکیاہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ضلع صوابی میں ایک ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرنے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن)اپنی نادانیوں کے باعث قومی کی بجائے اب علاقائی پارٹی بنتی جارہی ہے،پاکستان مسلم لیگ(ن)کے نعرے عوام اورملک کے مفادمیں نہیں ہے،ایسے نفرت انگیزنعروں سے وہ کبھی اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکتے۔انہوں نے کہاکہ مریم نوازکوایسے نعروں پرقوم سے معافی مانگنی چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ ملک کابیڑہ غرق کرنیوالے کس منہ سے ملک کی ترقی کی باتیں کرتے ہیں،انہیں اپنے غریبان میں جھانکناچاہئے، پی آئی اے،واپڈا،400ملزسمیت دیگرقومی اداروں کابیڑہ غرق کرنیوالوں کی منہ سے یہ باتیں سنناعجیب لگتاہے۔انہوں نے کہاکہ الحمداللہ بہترین سیاسی پالیسیوں کی بدولت ملک اچھی سمت گامزن ہے جوماضی کے ناکام حکمرانوں سے ہضم نہیں ہورہا۔انہوں نے کہاکہ خدارااپنے سیاسی مقاصدکی خاطرملک اورقوم کوتقسیم کرنے کی ناکام کوشش نہ کریں۔