سیالکوٹ؛شدید دھند کے باعث ڈسکہ روڈ پر  وین، ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، 7افراد زخمی

83

سیالکوٹ،16فروری(اے پی پی):شدید دھند کے باعث ڈسکہ روڈ  موترہ سٹاپ کے قریب لاہور جانے والی وین ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، 7افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو1122نے بروقت کارروائی کر کے وین ڈرائیور کو باہر نکالا اور 5شدید زخمی افراد بشمول ڈرائیور کو ابتدائی طبی امدادکے بعد ہسپتال منتقل کر دیا۔

  ریسکیو1122نے بعدازاں مزید کسی بھی قسم کے حادثہ سے محفوظ رکھنے کے لیے حادثہ کی وجہ سے سڑک پرپڑی  اینٹوں کو بھی روڈ کے ایک طرف کر کے ٹریفک کے لیے راستہ بحال کر دیا۔