صدر ڈاکٹر عارف علوی سے  حریت آزاد کشمیر شاخ کے وفد کی ملاقات

81

مظفرآباد،5فروری  (اے پی پی): صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی  سے  اشتیاق حمید ، زاہد صفی اور نثار مرزا پر مشتمل حریت آزاد جموںوکشمیر شاخ کے رہنماوں کے ایک وفد نے  جمعہ  کو  یہاں   ملاقات کی ۔وفد کے ارکان نے اس موقع پر کشمیرکاز کی غیر متزلزل حمایت پر حکومت پاکستان اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ تنازعہ کشمیر کے مستقل حل کیلئے پاکستان کی کوششیں کشمیریوں کیلئے حوصلہ افزائی کا باعث ہیں ۔

صدر پاکستان نے وفد کے ارکان کے ساتھ اپنی گفتگو میں کہا کہ عالمی برادری کو کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا نوٹس لینا چاہیے اور انہیں حق خود ارادیت دلانے کا اپنا وعدہ پورا کرنا چاہیے۔ آزاد جموںوکشمیر کے صدر سردار مسعود خان اور وزیر اعظم پاکستان کے مشیر برائے قومی سلامی ڈاکٹر معید یوسف بھی ملاقات میں موجود تھے۔