صوابی؛ پانچ  قتل سمیت آٹھ  اقدام قتل میں انتہائی مطلوب اشتہاری کواسلحہ  سمیت گرفتار کر لیا گیا

105

صوابی، یکم  فروری (اے پی پی):یارحسین پولیس کی اہم کارروائی پانچ  قتل سمیت آٹھ  اقدام قتل میں انتہائی مطلوب اشتہاری کواسلحہ  سمیت گرفتار کر لیا گیا ۔

ڈی ایس پی چھوٹا  لاہور تاج محمد  نے  ایس ایچ او یارحسین راز محمدخان اور تفتیشی آفسران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا  کہ ڈی پی او صوابی کی وضع کردہ احکامات کے پیش نظر مجرمان اشتہاری کی گرفتاری کو یقینی بنانے کی خاطر ضلعی پولیس سرگرم عمل ہے ۔

اس سلسلے میں ڈی ایس پی سرکل چھوٹا لاہور تاج محمد خان کی زیر نگرانی  ایس ایچ او یارحسین سب انسپکٹر راز محمد خان بمع پولیس ٹیم اور خفیہ اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے سال 2018ء سے مطلوب مجرم اشتہاری مشال سکنہ دوبیان کو گرفتار کیا جو کہ قتل و مقاتلے کی دشمنی پر اعزاز، ریاض، نامدار،صدام اور جنت بی بی کے قتل کے الزام میں مطلوب تھا جبکہ حمزہ اورحیدر حیات کو  بھی شدید زخمی کیا تھااور  اویس کو حسب بے جا میں رکھ کر تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔حکومت کی طرف سے انکے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر تھی،مجرم اشتہاری کے خلاف خفیہ ادارے بھی سرگرم عمل تھے۔ گزشتہ شب پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے مشترکہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دورانِ چھاپہ زنی ملزم  کو گرفتار کیا،ملزم کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے۔