صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند  کا بولان کے تبلیغی اجتماع میں  آنے والے علماکرام ، مشائخ اور بزرگان دین کا خیرمقدم

103

کوئٹہ ۔9فروری  (اے پی پی):پاکستان تحریک انصاف کے بلو چستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈرصوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند نے ڈھاڈر بولان کے تبلیغی اجتماع میں بلوچستان بھر سے آنے والے علماکرام ، مشائخ اور بزرگان دین کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ، پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان اور رند قبیلے کے افراد تبلیغی اجتماع میں آنے والے تمام افراد کو ہر ممکن تعاون اور سہولیات کی فراہمی کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہیں گے۔ منگل کو اپنے ویڈیو پیغام میں سردار یار محمد رند نے کہا کہ چونکہ بیرونی وملک دشمن قوتیں بلوچستان میں امن و امان کے مسائل پیدا کرنا چاہتے ہیںاس لیے کے تبلیغی اجتماع میں شریک ہر فرد کوچوکنا اور محتاط رہنے کے ساتھ سیکورٹی اداروں اور انتطامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کرنا ہو گا۔انھوں نے علماکرام سے اپیل کی کہ وہ بابرکت اجتماع کے اختتام پر بلو چستان اور پاکستان کی بقائ، سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعامانگیں۔صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند نے کہا کہ تبلیغی اجتماع میں شریک افراد کو ہمیشہ کی طرح اس بار بھی ڈھاڈرمیںخوش آمدیدکہتے ہوئے خوشی اور مسرت محسوس کر رہا ہوں اور اللہ تعالی سے دعاگو ہوں کہ بابرکت اجتماع میں شریک لوگ کی دعاوں کی برکت سے وطن عزیز کودشمنوں کے شر سے محفوظ فرما ئے۔