چنیوٹ،یکم فروری(اے پی پی): ڈی پی او بلال ظفر نے کہا ہے کہ ضلع چنیوٹ میں قانون کی بالال دستی،بروقت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تمام ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔جرائم پیشہ عناصر،منشیات فروشوں کیخلاف بلاتفریق کارروائیاں جاری ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی کے وژن کے مطابق اوپن ڈور پالیسی کے تحت چنیوٹ میں کھلی کچہری کے انعقادکیبعد میڈیا سے گفتگو میں کیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ بلال ظفر نے اپنے دفترمیں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ڈی پی او نے کھلی کچہری میں پیش ہونے والے لوگوں کے مسائل سنے اور درخواستیں متعلقہ افسران کو مارک کرکے فوری داد رسی یقینی بناکررپورٹ بھجوانے کی ہدایت کی۔
ڈی پی او بلال ظفر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی پنجاب کے وژن کے مطابق کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔کھلی کچہریوں میں پیش ہونے والے لوگوں کی داد رسی کو یقینی بنایا جائے گا۔کسی مظلوم کے ساتھ زیادتی،ناانصافی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ میرے دفتر کے دروازے آپ لوگوں کیلئے کھلے ہیں کسی بھی مسئلہ کی صورت میں آپ مجھے مل سکتے ہیں۔