عارف والا،05 فروری(اے پی پی ): یومِ یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان اور ڈی پی او ملک جمیل ظفر کی زیر قیادت ریلوے پھاٹک سے ریلی نکالی گئی ۔ریلی میں شریک افراد نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھےجن پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف تحریریں درج تھیں ریلی مختلف راستوں سے گزر کر نگینہ چوک پہنچی جہاں پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی غاصب حکومت نے نو لاکھ فوج تعینات کر کے 80 لاکھ کشمیریوں کو قید کر رکھا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کشمیر کے حوالے سے منظور شدہ قراردادوں پر عمل درآمد کریں اور کشمیریوں کو انکا حق دیا جائے۔
انہوں نے اقوام عالم سے مطالبہ کیا کہ بھارت کو کشمیریوں پر ظلم کرنے سے روکا جائے آخر میں دعا کی گئی اور ریلی کے شرکاء پرامن منتشر ہوگئے۔
ریلی میں ایم پی اے ساجدہ یوسف سمیت سرکاری افسران اہلکاران سیاسی و سماجی تنظیموں کے عہدیداران کارکنان اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔