قومی اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے پرملتوی کردیا گیا

87

اسلام آباد۔22فروری  (اے پی پی):قومی اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے پر (آج) منگل کی شام 4 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔ پیر کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات اور ایجنڈے کے بعض امور نمٹائے گئے۔ اس دوران سپیکر اسد قیصر نے کراچی سے رکن قومی اسمبلی فہیم خان کو نکتہ اعتراض پر بولنے کے لئے مائیک دیا تو پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ نے کورم کی نشاندہی کردی۔ گنتی کرنے پر ارکان کی تعداد پوری نہ نکلنے پر سپیکر نے قومی اسمبلی کا اجلاس (آج) منگل کی شام 4 بجے تک ملتوی کردیا ۔