اسلام آباد،26فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے پر پیر کی شام چار بجے تک ملتوی کردیا گیا۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں ایجنڈے کی کارروائی زیر بحث نہ آسکی۔ ارکان نے ایوان میں نکتہ ہائے اعتراضات پر بات کی۔ سندھ میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کے معاملے پر وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے پالیسی بیان پر احتجاجاً پیپلز پارٹی کے رکن آغا رفیع اللہ نے ایوان میں کورم کی نشاندہی کردی۔ سپیکر نے گنتی کا حکم دیا، ارکان کی مطلوبہ تعداد پوری نہ ہونے کی وجہ سے اجلاس کی کارروائی پیر کی شام چار بجے تک ملتوی کردی گئی۔











