لودھراں،26 فروری (اے پی پی ): کرائم میٹنگ میں ایس پی انویسٹیگیشن، ایس ڈی پی اوز، جملہ ایس ایچ اوز، اور ہیڈ آف برانچز ڈی پی او آفس نے شرکت کی۔
میٹنگ ہر تھانے کے انفرادی کرائم کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور تھانہ وائز سنگین مقدمات کوڈسکس کیا گیا۔کرائم میٹنگ میں آئی جی انعام غنی کا خصوصی ویڈیو بیان چلایا گیا۔عوامی شکایات کا ازالہ کریں آئی جی پنجاب انعام غنی کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔
ڈی پی او سید کرار حسیننے کہا کہ پولیس کے لئے میڈیا پرسن آنکھوں کا کام دیتے ہیں اس لئے جرائم کنٹرول کے لیے عوامی نمائندگان اور میڈیا کی رائے کو مقدم رکھا جائے گا،شہریوں کے لئے تھانہ اور آفس میں اوپن ڈور پالیسی کو مزید اچھے انداز میں ریگولیٹ کیاجائے،تفتیش سے متعلقہ کسی قسم کی کوئی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی،سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے، نقص امن کا باعث بننے والے قانون شکن عناصر کسی رعائت کے مستحق نہیں، پول کام میں اشتہاری ملزموں کے ریکارڈ کا اندراج یقینی بنایا جائے۔ڈی پی اوپتنگ بازی کرنے والوں،پتنگ بازی کا سامان بنانےوالوں اور رکھنےوالوں،ہوائی فائرنگ، آتش بازی کرنے والوں کیخلاف سخت کریک ڈائون کیا جائے۔











