لاہور1فروری(اے پی پی):وزیر صحت ڈاکٹر یاسیمن راشد نے لاہور میں پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ کہ این سی او سی بدھ سے پورے ملک میں ویکسین فراہم کرے گا۔انہوں نے کہا کہ کرونا کے مریضوں کی تعداد میں کمی ہو رہی ہے۔پنجاب میں کرونا سے اموات کی شرع دیگر صوبوں سے کم ہے۔اس وقت لاہور میں 18 مقامات پر لاک ڈاؤن یے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ہر قسم کی احتیاطی تدابیر کرنی چاہیے۔ وزیر صحت کا کہنا ہے کہ ایک کروڑ ستر لاکھ ویکسین کی مزید ڈوز بھی پاکستان آئیں گی۔بدھ سے پورے پاکستان میں ہیلتھ ورکرز کی ویکسی نیشن شروع کی جائے گی۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ چین نے ہیلتھ ورکرز کے لیے کرونا ویکسین کی 5 لاکھ ڈوز بھیجوا دی ہیں۔کرونا ختم نہیں ہوا وائرس ابھی موجود ہے۔ان کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے کھلنے کے بعد جائزہ لینے کے لیے 8 فروری کو اجلاس ہو گا۔ویکسین کی مزید کروڑ 70 لاکھ خوراکیں پاکستان آئیں گی۔وزیر صحت نے کہا کہ لوگوں کو بار بار کہتے ہیں کہ کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کریں۔این سی او سی پورے ملک کو بدھ سے ویکسین فراہم کرے گا۔یاسمین راشد نے کہا کہ گجرات اور گجرانوالا میں ایک ایک مقام پر لاک ڈاؤن ہے۔اس وقت لاہور میں 18 مقامات پر لاک ڈاؤن ہے۔
کرونا مریضوں کی تعداد میں کمی ہو رہی ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ ہمیں ہر قسم کی حفاظتی تدابیر اختیار کرنی چاہیے۔