محکمہ زکوۃ میں انقلابی اصلاحات لا رہے ہیں جس سے زکوۃ کے مستحق لوگ ہی مستفید ہونگے: انور زیب

125

 پشاور،11فروری(اے پی پی): خیبر پختونخوا کے وزیر زکوۃوعشر انورزیب خان نے کہا ہے کہ قبائلی عوام مطمئن رہے پی ٹی آئی حکومت اپنی مدت پوری ہونے سے پہلے نئے ضم شدہ اضلاع کی پسماندگی کو دور کرکے ترقی کی راہ پر گامزن کریگی اور وہاں پر جاری ترقیاتی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر تکمیل تک پہنچائیں گے فاٹا انضمام کے ثمرات ترقیاتی منصوبوں کی صورت میں نظر آ رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز وزیراعلیٰ محمود خان کی خصوصی ہدایت کی روشنی  میں درہ آدم خیل کے  قبائلی مشران کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا  اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کیپٹن (ر) عبدالرحمن، لائن ڈیپارٹمنٹس افسران اور قبائلی عمائدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق اور وزیراعلی محمود خان کی دلچسپی پر  نئے قبائلی اضلاع کو ترقی کی راہ پر گامزن کر رہے ہیں اس ضمن میں تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ قبائلی عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کریں گے قبائلی عوام نے ملک کی سالمیت اور بقاء کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا انہوں نے کہا کہ قبائلی عوام کی حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھاؤنگا۔ پی ٹی آئی حکومت انصاف کے نام پر بنی ہے اور تمام فیصلے میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر کرتی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کرپشن سے پاک کر کے تمام اداروں کو مضبوط بنا رہے ہیں صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ قبائلی اضلاع میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی  کے ساتھ ساتھ دوسری ضروریات زندگی کی سہولیات مہیا کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کابینہ اور اسمبلی میں قبائلی اضلاع کی نمائندگی موجود ہے اور منتخب نمائندوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ قبائلی عوام کے مسائل کو  اسمبلی فلور پر اٹھائے  اور حل  کرنے میں اپنا کردار اداکرے انہوں نے مزید کہا کہ اے ڈی آر بل کو صوبائی کابینہ اور اسمبلی سے متفقہ طور پر پاس کیا ہے جو قبائلی عوام کے آپس کے تنازعات کو حل کرنے میں کافی مددگار ثابت ہوگا۔ انور زیب خان نے کہا کہ صحت انصاف کارڈ پلس پی ٹی آئی حکومت کا بہت بڑا کارنامہ ہے جس سے 10لاکھ روپے تک کا علاج معالجہ مفت ہوگا جبکہ غریب اور ضرورت مندوں کیلیے احساس کفالت پروگرام کا آغاز کردیا ہے  ۔