مردان؛ سیکورٹی فورسز کاعبدالولی خان یونیورسٹی میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے موک ریہرسل

151

مردان، یکم فروری(اے پی پی): مردان کی ضلعی پولیس فورس،آر ایف ایف کمانڈو سکواڈ اور ایلیٹ فورس کے سپیشل کمانڈوز نے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے عبدالولی خان یونیورسٹی (مین کیمپس) شیخ ملتون سرکل میں موک ریہرسل کی جس میں پولیس کے چاق وچوبند  دستوں نے بھر پور مظاہرہ کیا۔

ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر گل شید خان ودیگر پولیس افسران واہلکاروں پر مشتمل نفری نے سائرن بجتے ہی موقع پر پہنچ کر چاروں اطراف سے ٹارگٹ کو گھیرے میں لے لیا، آپریشن30منٹ تک جاری رہا۔

اس موقع پرڈی ایس پی گل شید خان نے موقع پر موجود اساتذہ اور طلباء سے کہا کہ کسی بھی مشکوک شخص یا سرگرمی کی فوری طور پرپولیس کو اطلاع دیکر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔