مظفرگڑھ؛ڈ کمشنر انجینئرکا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ، حاجی واہ حادثے کے زخمیوں کیعیادت کی

74

مظفرگڑھ، 6فروری (اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا اور حاجی واہ کے قریب ہونے والے بس اور ٹرک کے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی تیمارداری کی۔ انہوں نے ڈی ایم ایس ڈاکٹر بشیر کو ہدایت کی کہ زخمیوں کا ہر ممکن خیال رکھا جائے ان کے علاج معالجے میں کسی قسم کی کسر نہ چھوڑی جائے، تمام ادویات اور میڈیکل ٹیسٹ ہسپتال سے مفت فراہم کئے جائیں۔

 ڈپٹی کمشنر نے زخمیوں سے حادثے کے بارے میں دریافت کیا اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔ ڈپٹی کمشنرنے سیکرٹری آرٹی محمد یوسف کو ہدایت کی کہ زخمیوں سے حادثے کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کریں اور حادثے کے ذمہ داران کا تعین کریں۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ حادثے میں جانبحق ہونے والے افراد کو مکمل کوائف حاصل کیے جائیں اور ٹرانسپورٹ کمپنی سے انکے ورثہ کو مالی معاونت فراہم کرنے کیلئے مناسب اقدامات کئے جائیں۔