مظفرگڑھ،21فروری(اے پی پی): خوراک کا معیار بہتر بنانے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے آپریشنز جاری ہیں،قوانین کی خلاف ورزی پر ایک بیکری سیل، متعدد پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔
پرانی سبزی منڈی روڈ پر پنجاب بیکری کو پروڈکشن ایریا میں گندگی پائے جانے پر سیل کردیا گیا۔ڈی جی فوڈاتھارٹی کے مطابق واشنگ ایریا میں آلودہ پانی اور بلیوں کی موجودگی پائی گئی جبکہ گھی اور دیگر اجزاء کو اچھی طرح ڈھانپ کر نہ رکھا گیا۔ ناقابل سراغ مصالحوں کی فروخت پر بلال ٹریڈرز اینڈ برادرز کو 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
ڈی جی فوڈاتھارٹی نے کہا کہ خوراک کی تیاری سے ترسیل تک تمام مراحل کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے، معیاری خوراک کی فراہمی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا اولین فریضہ ہے۔