ملتان،16 فروری (اے پی پی):آر پی او سید خرم علی کی زیرصدارت ریجنل پروموشن بورڈ کا اجلاس ہوا۔آر پی او سید خرم علی نے کہا کہ اجلاس میں سب انسپکٹر کے عہدہ کی30 پوسٹوں پر ترقی دی جائے گئی اور اسسٹنٹ، سب انسپکٹر عہدہ کی 70 پوسٹوں پر ترقی دی جائے گئی۔
آر پی او نے کہا کہ اے ایس آئی کے عہدہ کی70 سیٹوں کے لیے 91 ہیڈکانسٹیبلوں کے نام زیر غور ہیں، سب انسپکٹر عہدہ کی30 سیٹوں کے لیے 80 اے ایس آئیز کے ناموں پر غور شروع کردیا گیا ہے۔
سید خرم علی نے کہا کہ ترقی میں سنیارٹی،کارکردگی کو مدنظر رکھا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ترقی ہرسرکاری ملازم کا حق ہے۔
اجلاس میں سی پی او محبوب رشید میاں،ڈی پی او خانیوال محمد علی وسیم سمیت ڈی پی او وہاڑی زاہد نواز مروت اور لودھراں سے سید کرار حسین بھی شریک تھے۔